پاسپورٹ فیس میں کمی کا اعلان۔۔۔

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے پاسپورٹ فیسوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، پانچ سال کے لئے 36 صفحات پر مشتمل نارمل پاسپورٹ فیس 3 ہزار روپے، ارجنٹ پانچ ہزارروپے ، پانچ سال کے لئے 72 صفحات پر مشتمل نارمل پاسپورٹ فیس 55 سوروپے ،ارجنٹ 9 ہزارروپے ، پانچ سال کے لئے 100 صفحات پر

مشتمل نارمل پاسپورٹ فیس 6 ہزار روپے ، ارجنٹ 12 ہزارروپے ،دس سال کے لئے 36 صفحات پر مشتمل نارمل پاسپورٹ فیس 45 سوروپے ، ارجنٹ 75سو دس سال کے لئے 72 صفحات پر مشتمل نارمل پاسپورٹ فیس 8250 روپے،ارجنٹ 13 ہزار پانچ سو روپے،دس سال کے لئے 100 صفحات پر مشتمل نارمل پاسپورٹ فیس 9 ہزار روپے اور ارجنٹ فیس 18 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے، نئی فیسوں کا اطلاق 17 فروری سے کر دیا گیا ہے ، ڈا ئیریکٹوریٹ آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹ نے فیسوں میں کمی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیاہے۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *