پاوری گرل دنانیر کے حوالے سے چند حیران کن حقائق

’لاہور (ویب ڈیسک) یہ ہماری کار ہے، یہ ہم ہیں اور یہ ہماری پاوری ہو رہی ہے‘ پر دلچسپ ویڈیو بناکر شہرت پانے والی لڑکی دنا نیر کی گلوکاری کرتے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر موجود اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر دنا نیر نے اپنی نئی ویڈیو

شیئر کی ہے جس میں وہ اپنی سُریلی آواز میں معروف بھارتی گانا ’تیرا میرا رشتہ پُرانا‘ گنگنا رہی ہیں۔دنا نیر نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ ’تیرا میرا رشتہ پُرانا‘ گانا میرے پسندیدہ گانوں میں سے ایک ہے۔‘پاوری گرل نے لکھا کہ ’گزشتہ کچھ دنوں میں مجھے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس قدر محبت اور پیار ملا ہے کہ مجھے ایسا لگ رہا ہے کہ ہم ایک ڈیجیٹل فیملی یا شاید پاوری گینگ بن گئے ہیں۔‘دنا نیر کی گلوکاری کو بھی انسٹاگرام صارفین کی بڑی تعداد پسند کر رہی ہے۔خیال رہے کہ برطانوی نشریاتی ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں دنا نیر نے اپنی وائرل ویڈیو کے پیچھے کی کہانی سُناتے ہوئے کہا تھا کہ ’میں اپنی دوستوں کے ہمراہ نتھیا گلی گئی ہوئی تھی جہاں میوزک چل رہا تھا اور ہم لوگ خوب انجوائے کررہے تھے۔‘دنا نیر نے کہا تھا کہ ’میں نے اسی موج مستی میں کسی پلاننگ کے بغیر اچانک پاوری ویڈیو بنالی اور مجھے بالکل اندازہ نہیں تھا کہ میری ویڈیو اس قدر وائرل ہوگی۔‘یاد رہے کہ گزشتہ دنوں سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ایک نوجوان لڑکی پاکستان کے شمالی علاقے میں اپنے دوستوں کے ساتھ موجود ہوتی ہے اور کہتی ہے کہ ’یہ ہماری کار ہے، یہ ہم ہیں اور یہ ہماری پاوری ہو رہی ہے۔‘لڑکی کے بولنے کا انداز اور لب و لہجہ ایسا تھا کہ ویڈیو صارفین کو بھا گئی اور چند ہی گھنٹوں میں وائرل ہوگئی، یہ ویڈیو ناصرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی کافی مقبول ہورہی ہے۔پاکستان میں وائرل ہونے کے بعد ’یہ ہماری پاوری ہورہی ہے‘ ویڈیو سرحد کے اُس پار بھی اس قدر مقبول ہوئی کہ دیکھتے ہی دیکھتے یہ ویڈیو گانے میں تبدیل ہوگئی۔پاکستان، بھارت سمیت دیگر ممالک میں اس ویڈیو کو خوب پسند کیا جارہا ہے اور لوگ بھی دانا نیر کا یہ انداز فالو کرتے ہوئے ویڈیوز بنا رہے ہیں۔دنا نیر کے ڈائیلاگز کو پسند کرتے ہوئے پاکستانی شوبز ستارے بھی اپنے دوستوں کے ساتھ ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کررہے ہیں۔

Comments are closed.