پاکستانی سفیر واپس بلانے کی خبروں کا ڈراپ سین ۔۔۔

اسلام آباد( ویب ڈیسک) قومی اسمبلی نے متفقہ طور پر قرار داد منظور کی ہے کہ بطور احتجاج فرانس سے اپنا سفیر واپس بلایا جائے یہاں دلچسپ بات یہ ہے کہ گزشتہ تین ماہ سے فرانس میں پاکستان کا کوئی سفیر ہی نہیں ہے،تین ماہ قبل پاکستانی سفیر معین الحق نے فرانس

سے چارج چھوڑ دیا تھا۔نامور صحافی صالح ظافر کی ایک رپورٹ کے مطابق ۔۔۔جب ان کا تبادلہ چین کردیا گیا تھا اس وقت سے فرانس میں سفیر کی جگہ پر نہیں کی گئی ،قومی اسمبلی میں احتجاجی قرار داد پیش کرنے والوں میں وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی موجود تھے اور وہ یہ بات اچھی طرح جانتے ہیں کہ فرانس میں کوئی سفیر نہیں، سفیر کے فرائض ڈپٹی ہیڈ امجد عزیز قاضی سفیر کے کاموں کو دیکھ رہے ہیں۔ 

Sharing is caring!

Comments are closed.