پاکستانی شوبز میں کامیاب اداکارہ بننے کے لیے اولین شرط کیا ہے ؟ مشہور اداکارہ کا انوکھا بیان

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان کی اُبھرتی اداکارہ درِفشاں نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستانی شوبز انڈسٹری کی کامیاب اداکارہ بننے کے لیے پتلا دبلا اور گورا ہونا پڑتا ہے ۔گزشتہ دنوں درِفشاں نے ایک ٹاک شو میں بطور مہمان شرکت کی۔اس دوران اپنے کیریئر سے متعلق بات کرتے ہوئے در فشاں کا کہنا تھا

کہ ’اُنہوں نے ڈرامہ انڈسٹری میں کام کرنے کے لیے ہر چینل میں خود جا کر آڈیشنز دیئے تھے، انہوں نے کراچی میں متعدد پروڈکشن ہاؤس میں آڈیشن دیئے تھے۔‘انہوں نے اپنی شادی سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ ’جب وہ شادی کریں گی تو اُن کی بس ایک نکاح کی تقریب ہوگی، اس سے زیادہ فنکشنز نہیں ہوں گے۔‘درِفشان نے اپنے نام سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ ’اُنہوں نے بچپن اور لڑکپن میں اپنا نام بدلنے کی بہت کوشش کی تھی، اُن کا نام کافی مشکل ہے اس لیے وہ اپنے نام کو بدلنا چاہتی تھیں۔‘درِفشاں کا پاکستان شوبز انڈسٹری سے متعلق بات کرتے مزید کہنا تھا کہ ’یہاں ہمارے ملک میں کامیاب اداکارہ بننے کے لیے چاہے قد لمبا ہو یا نہ ہو مگر پتلا دبلا اور گورا ہونا بہت ضروری ہے۔‘

Comments are closed.