پاکستانی شہریوں کے فریضہ حج کی ادائیگی پر کتنی رقم خرچ ہو گی ؟

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزارت مذہبی امور کے حکام نے واضح کیا ہے کہ اگر سعودی عرب نے غیر ملکیوں کو حج کی اجازت دی تو رواں سال پاکستانی حجاج کا آٹھ سے 10 لاکھ روپے تک خرچہ آئے گا۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کو بریفنگ دیتے ہوئے حکام نے بتایا کہ ابھی تک

سعودی عرب نے یہ نہیں بتایا کہ بیرون ملک سے حجاج کرام کو حج کیلئے آنے کی اجازت دی بھی جائے گی یا نہیں ۔ اگر بیرون ملک سے حجاج کو اجازت ملی تو پاکستان سے جانے والے ایک حاجی کا آٹھ سے دس لاکھ روپے خرچہ آئے گا۔حکام نے امید ظاہر کی کہ حج کے موقع پر سعودی حکام چینی ویکسین کو بھی تسلیم کرلیں گے۔ خیال رہے کہ سعودی عرب کی جانب سے چینی ویکسین لگوانے والے افراد کو تاحال مملکت میں داخلے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔ پاکستان میں شہریوں کو سب سے زیادہ چینی ویکسین ہی لگائی جا رہی ہے، اگر سعودی عرب نے چینی ویکسین کو تسلیم نہ کیا تو پاکستانی حجاج کرام کیلئے مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *