پاکستانی لڑکی نے حیرت انگیز طریقے سے اپنے موٹاپے پر قابو پا لیا

کراچی(ویب ڈیسک) موٹاپا کم کرنا اگرچہ جان جوکھوں کا کام ہے لیکن اگر ٹھان لی جائے تو ہر کٹھن کام آسان ہو جاتا ہے۔ اس کی ایک واضح مثال یہ لڑکی ہے جس نے صرف 3مہینے میں اپنے وزن میں اتنی کمی کر لی کہ دیکھنے والے دیکھتے ہی رہ گئے۔ تفصیلات کے مطابق

اس لڑکی کا نام سعدیہ ہے جو شروع سے ہی موٹاپے کا شکار تھی اور اس کا سائز ایکس ایل تک پہنچ گیا تھا لیکن صرف 3ماہ میں اس کا سائز میڈیم پر آ گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق سعدیہ نے یہ کام کیٹو ڈائٹ پر عمل پیرا ہونے اور ورزش کے ذریعے کے ذریعے کیا ہے۔ کیٹو وزن کم کرنے کے لیے ایک ایسا ڈائٹ پلان ہے جس میں لوگوں کی خوراک میں کاربوہائیڈریٹس کی مقدار انتہائی کم کرکے اس کی جگہ چکنائی کو دی جاتی ہے۔ جب جسم میں کاربوہائیڈریٹس کی کمی ہوتی ہے تو جسم خودکار طریقے سے ’میٹابولک‘ حالت میں چلا جاتا ہے جسے ’کیٹوسس‘ کہتے ہیں۔ اسی مناسب سے اس پلان کو کیٹو ڈائٹ پلان کہا جاتا ہے۔سعدیہ کا کہنا تھا کہ ”مجھے بچپن سے ہی سکول و کالج میں ساتھی طالبات کی طرف سے طنز کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے مگر میں نے کبھی اس کی پروا نہیں کی۔ لوگ میرے موٹاپے کی وجہ سے میرا مذاق اڑاتے اور فقرے کستے تھے لیکن میں انہیں نظر انداز کرتی تھی۔ پھر میں نے موٹاپا کم کرنے کا فیصلہ کیا اور آج میں سلم سمارٹ لڑکی بن چکی ہوں لیکن لوگ پھر بھی مجھ پر طنز کرنے کا کوئی نہ کوئی بہانہ ڈھونڈ ہی لیتے ہیں چنانچہ میں آج بھی کہتی ہوں کہ آپ جس طرح کے بھی ہیں، اس پر خوش رہیں۔ لوگ جو کچھ بھی کہتے ہیں، اس پر کان نہ دھریں۔ کیونکہ اگر آپ ان کا ایک بہانہ ختم کر دیں گے تو وہ آپ پر طنز کا کوئی اور بہانہ ڈھونڈ لیں گے۔“

Sharing is caring!

Comments are closed.