پاکستانی ماہرین کے دل میں کیا خوف ہے ، انہیں کیا ہوتا نظر آرہا ہے ؟

کراچی(ویب ڈیسک) پاکستان میں کم ہوتے کورونا کیسز سے ماہرین کشمکش کا شکار ہیں،ماہرین خوفزدہ ہیں کہ پاکستان کے پرہجوم شہروں میں کورونا وائرس تیزی سے سامنے آئیں گے،ساتھ ہی بھارت کا بھی حوالہ دیا گیا ہے کہ جہاں روز بروز ہزاروں کی تعداد میں کورونا کیسز بڑھ رہے ہیں،طبی ماہرین کو خدشہ ہےکہ شہری علاقوں

میں کورونا کیسز اس شدت سے بڑھ سکتے ہیں کہ اسپتالوں میں بھی جگہ کم پڑ جائے گی۔حالیہ دنوں میں پاکستان میں کوویڈ 19 کے مریضوں کی تعداد تیزی سے کم ہوتی گئی اوراب یہ تعداد سنگل ہندسے تک بھی آگئی ہے لیکن دوسری ہی جانب بھارت میں یہ تعداد سیکڑوں سے بھی بڑھ گئی ہے۔پاکستان کی تاریخ رہی ہے کہ وہ پولیو اور ہیپاٹائٹس جیسے امراض کو کنٹرول نہیں کرسکا۔

Sharing is caring!

Comments are closed.