پاکستانی کی وہ 2 نامور اداکارائیں جنکی بہنیں مادھوری ڈکشٹ اور کترینہ کیف جیسی نظر آتی ہیں ۔۔۔

اسلام آباد(ویب ڈیسک)حال ہی میں سابق اداکارہ نیمل خاور کی بہن فضا خاور کی شادی سر انجام پائی، جس میں کئی اہم شخصیات نے شرکت کی۔اسلام آباد میں ہونے والی شادی میں نیمل خاور نے شوہر حمزہ علی عباسی سمیت شرکت کی جب کہ اسی شادی میں حمزہ علی عباسی کی بہن

ڈاکٹر فضیلہ عباسی نے بھی شرکت کی۔نیمل خاور کی بہن فضا خاور اور حمزہ علی عباسی کی بہن فضیلہ عباسی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد لوگوں نے دعویٰ کیا کہ دونوں خواتین بھارتی اداکاراؤں مادھوری ڈکشٹ اور کترینہ کیف کی ہم شکل ہیں۔ٹوئٹر و انسٹاگرام پر فضا خاور اور فضیلہ عباسی کی تصاویر شیئر کرکے دعویٰ کیا گیا کہ ان دونوں کی شکلیں بھارتی اداکاراؤں سے مشابہہ ہیں۔ مداحوں نے نیمل خاور کی بہن دلہن فضا خاور کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ان کی شکل مادھوری ڈکشٹ کی طرح ہے۔اسی طرح بعض مداحوں کا دعویٰ تھا کہ حمزہ علی عباسی کی بہن فضیلہ عباسی کی شکل کترینہ کیف کی طرح ہے۔ حمزہ علی عباس کی بہن اور سالی ( خواہر نسبتی) کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں ان کی شکل کسی حد تک بھارتی اداکاراؤں سے مشابہہ دکھائی دے رہی ہے۔ لوگوں کی جانب سے دونوں خواتین کو بھارتی اداکاراؤں سے مشابہہ قرار دیے جانے پر تاحال حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور نے کوئی رد عمل نہیں دیا۔خیال رہے کہ نیمل خاور کی بہن اور حمزہ علی عباسی کی بہن کا تعلق شوبز سے نہیں ہے جب کہ نیمل خاور نے بھی شادی سے قبل ہی شوبز کو الوداع کہہ دیا تھا اور حمزہ علی عباسی نے بھی شادی کے بعد طویل وقت تک شوبز سے دور رہنے کا اعلان کیا تھا۔

Comments are closed.