پاکستان ائیرفورس کا چیف کس دبنگ افسر کو مقرر کردیا گیا ؟

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے ائیرمارشل ظہیر احمد بابر سدھو کو پاک فضائیہ کا نیا سربراہ مقرر کرنے کی منظوری دے دی۔ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ایئر مارشل ظہیر احمد بابر کو نیا ایئرچیف مقررکر دیا گیا ہے جو 19 مارچ کو عہدہ سنھالیں گے اور وزیراعظم عمران خان نے

ان کی تقرری کی منظوری دے دی ہے۔نئے ایئرچیف کا تعلق گجرات کے گاؤں سدھ سے ہے۔ انہوں نے برطانیہ کے کامبیٹ کمانڈرز اسکول ، ایئر وار کالج اور رائل کالج آف ڈیفنس اسٹڈیز سے اپنی پڑھائی مکمل کی۔ایئرمارشل ظہیر احمد بابر اِس وقت بطور ڈپٹی چیف انتظامی امور خدمات انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے 1986 میں بحیثیت فائٹر پائلٹ پاک فضائیہ کی جی ڈی (پائلٹ) برانچ میں شمولیت اختیار کی تھی۔ایئرمارشل ظہیر احمد بابر فائٹر اسکواڈرن ، ایئر بیس اور علاقائی کمانڈر بھی رہ چکے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں اسسٹنٹ چیف آف دی ایئر اسٹاف (آپریشن ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ) ، اسسٹنٹ چیف آف ایئر اسٹاف (ٹریننگ آفیسرز) اور ڈائریکٹر جنرل پروجیکٹس کے طور پر خدمات انجام دیں۔ایئرمارشل ظہیر احمد بابر وزارت دفاع میں بطور ایڈیشنل سیکرٹری رہ چکے ہیں۔ انہیں خدمات کے اعتراف میں ستارہ امتیاز (ملٹری) اور تمغہ امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا۔واضح رہے ایئرچیف مارشل مجاہد انور آج اپنے عہدے سے سبکدوش ہوجائیں گے جب کہ صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے انہیں ایوان صدر میں ہونے والی تقریب کے دوران ان کی خدمات کے اعتراف میں ’نشان امتیاز‘ ملٹری سے نوازا۔

Comments are closed.