پاکستان اور بھارت کے تعلقات میں پھر کشیدگی: جنگ کا امکان ہے یا نہیں ؟ امریکی ماہرین کی بڑی پیشگوئی

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان اور بھارت کی جانب سے سفارتی عملہ 50 فی صد کم کرنے کے اقدامات کے بعد دونوں ملکوں کے تعلقات مزید کشیدہ ہو چکے ہیں۔ تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ سفارتی تعلقات میں کشیدگی سے دو جوہری صلاحیت کے حامل ملکوں کے پہلے سے ہی کشیدہ تعلقات مزید خراب ہو سکتے ہیں،

لیکن کسی فوجی تصادم کا امکان نہیں ہے۔بین الاقوامی امور کے تجزیہ کار اور اسلام آباد کی قائداعظم یونیورسٹی سے منسلک پروفیسر ڈاکٹر ظفر نواز جسپال نے اس صورتِ حال کا ذمہ دار بھارت کو قرار دیا ہے۔وائس آف امریکہ سے گفتگو کرتے ہوئے ظفر جسپال نے کہا کہ بھارت کے حالیہ اقدامات نے معاملات کو اس نہج تک پہنچایا۔ظفر جسپال کا کہنا ہے کہ بھارت کی طرف سے پاکستان کے ساتھ سفارتی تعلقات محدود کرنا کا مقصد بھارتی رائے عامہ کی توجہ چین، بھارت تنازع سے ہٹا کر پاکستان کی طرف منتقل کرنے کی کوشش ہو سکتی ہے۔

Sharing is caring!

Comments are closed.