پاکستان ایران اور ترکی کے درمیان مال بردار ٹرین کب چلنے والی ہے ؟

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیر ریلوے اعظم سواتی نے کہا ہے کہ استنبول، تہران اور اسلام آباد میں مال بردار ٹرین 2 سے 4 ہفتوں میں سفر کا آغاز کردے گی۔تفصیلات کے مطابق وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ ہر چیز ٹیکنالوجی پر آئے گی تب ہی ریلوے ترقی کرے گی اسی غرض سے ٹکٹنگ نظام

کو بھی ٹیکنالوجی سے منسلک کیا جائے گا۔ ریلوے کی ترقی پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ سے مشروط ہے۔ کارکردگی اور سہولیات میں بہتری لانے کی غرض سے ٹرینوں کو آؤٹ سورس کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس سے مسافروں کو دوران سفر پیزا بھی ملے گا اور لاہوری تکہ بھی۔ کاروباری حضرات کو میدان میں آنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ حکومت مال بردار اور مسافر کوچز آؤٹ سورس کرنے کے لیے تیار ہے۔

Comments are closed.