پاکستان میں ایک ماہ میں کتنے نوجوان اور بچے کورونا سے انتقال کر گئے ؟

اسلام آباد(ویب ڈیسک) ملک بھر میں کورونا وائرس میں بچوں کے مبتلا ہونے کا سلسلہ جاری ، ماہ اپریل میں 1 سے 10 سال تک کے 3 ہزار 315 بچے اور بچیاں اور 11 سے 20 سال تک کے 12 ہزار 162 لڑکے اور لڑکیاں کورونا میں مبتلا ہوچکے ہیں جبکہ 19 بچے کورونا سے انتقال کرگئے ہیں،

وفاقی وزارت صحت کے حکام کے مطابق اپریل میں 1 سے 10 سال تک کی 1 ہزار 424 اور 11 سے 20 سال تک کی 5 ہزار 205لڑکیاں کورونا کا شکار ہوئیں، 1 سے 10 سال تک کے 1 ہزار 891 اور 11 سے 20 سال تک کے 6 ہزار 957 لڑکے بھی کورونا کا شکار ہوئے، حکام کے مطابق ملک بھر میں 1 سے 10 سال تک کے 6 اور 11 سے 20 سال تک کے 13 لڑکے اور کڑکیاں کورونا کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *