پاکستان میں ایک ہی دن میں ریکارڈ اموات

لاہور (ویب ڈیسک) کورونا کی لہر شدید ، 24 گھنٹوں میں پاکستان میں اموات کی شرح میں خوفناک اضافہ ۔۔۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر شدید سے شدید تر ہو رہی ہے ، دنیا میں کورونا وائرس کے کیسز اور مریضوں کے لحاظ سے پاکستان 29 ویں نمبر پر ہے ۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کورونا سے 105 افراد انتقال کر گئے ، سب سے زیادہ اموات سندھ اور دوسرے نمبر پر پنجاب میں ہوئیں ۔ بتایا جارہا ہے کہ 98 مریضوں کا انتقال ہسپتالوں میں اور وینٹی لیٹرز پر جبکہ 7 کا انتقال گھروں میں ہوا ۔ این سی او سی کے مطابق پاکستان میں مثبت کیسز کی شرح سات اعشاریہ دو ہو گئی ہے ۔ کورونا وائرس کے 48 ہزار سے زائد مریض ملک بھر کے ہسپتالوں ، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں زیر علاج ہیں ۔

Comments are closed.