پاکستان میں سوشل میڈیا ویب سائٹس کس کے حکم پر بند کی گئیں ؟

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان بھر میں جمعہ کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمزعارضی طور پر بند رہے، وزارت داخلہ کی ہدایت پر پی ٹی اے نے 11 سے3 بجے تک سوشل میڈیا پلیٹ فارمز ٹوئٹر، فیس بک ، یو ٹیوب، ٹیلی گرام اور واٹس ایپ کو بندرکھا،گزشتہ روز وزارت داخلہ کے ملک

بھر میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بند کرنے کے اعلان کے ساتھ ہی چار گھنٹوں کیلئے فیس بک، واٹس ایپ اور ٹوئٹر کی سروسز بند ہوگئیں جس سے سوشل میڈیا صارفین کی ان سائٹس تک رسائی ختم ہوگئی تھی تاہم سہ پہر تین بجے کے بعد ان سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی بحالی شروع ہو گئی تھی ، ادھر پی ٹی اے حکام کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ پبلک آرڈر کو برقرار رکھنے کیلئےسوشل میڈیا ایپلی کیشنز کی سروسز وزارت داخلہ کی ہدایت پرمعطل کیں۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *