پاکستان میں سکولوں کو دوبارہ بند کردیا جائے گا یا نہیں ؟

اسلام آباد(ویب ڈیسک) کورونا وائرس سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 6 ہزار 420 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 6 ہزار 304 ہوگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 633 نئے

کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 98 ہزار 428، سندھ میں ایک لاکھ 33 ہزار 947، خیبر پختونخوا میں 37 ہزار 357، بلوچستان میں 14 ہزار 394، گلگت بلتستان میں 3 ہزار 483، اسلام آباد میں 16 ہزار 162 جبکہ آزاد کشمیر میں 2 ہزار 533 کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک 31 لاکھ 94 ہزار 317 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 33 ہزار 393 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 2 لاکھ 92 ہزار 869 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 556 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے دریں اثنالاہور سمیت پنجاب بھر کے تعلیمی ادارے کھلنے کے بعد طلباء و طالبات میں کرونا وائرس کی موجودگی کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ کہ گزشتہ 6 روز کے دوران پنجاب بھر میں کرونا وائرس میں مبتلا طلباء و طالبات کی تعداد 54 ہوگئی ہے جبکہ گزشتہ روز پنجاب کے تعلیمی اداروں میں کرونا کے مزید 19 نئے کیسز بھی سامنے آگئے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق لاہور کے تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم کرونا میں مبتلا طلباء و طالبات کی تعداد 3ہوگئی ہے جبکہ پیر کے روز لاہور کے تعلیمی اداروں سے مزید ایک طالب علم کی نشاندہی ہوئی ہے۔ کرونا میں مبتلا 54 طلباء و طالبات میں سے سب سے زیادہ تعداد سکولوں کے طلباء کی ہے جس کی بنیادی وجہ سماجی فاصلے پر عملدرآمد نہ کرنا بتایا گیا ہے دوسری طرف وفاقی حکومت نے ملک کے چاروں صوبوں کے تعلیمی اداروں میں کرونا کی لہر کی موجودگی کے باوجود تعلیمی ادارے بند نہ کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ پیر کے روز ہونے والے این سی او سی کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں چاروں صوبوں کے صوبائی وزرائے تعلیم نے ویڈیو لنکس پر شرکت کی۔ اجلاس میں طے پایا کے ملک بھر میں پرائمری سکول شیڈول کے مطابق 30 ستمبر کو ہی کھولے جائیں گے۔۔تفصیلات کے مطا بق حکومت نے سکولز اور کالجز دوبارہ بند نہ کرنے پر اتفاق کیا ہے، سکول یا کالج میں کم ازکم دو کیسز بنچ مارک قرار دئے اور دو کیسز سامنے آنے پر 5 دن کیلئے ادارہ بند کر دیا جائے گا اور 30 ستمبر سے پلان کے مطابق پرائمری سیکشن کھولے جائیں گے۔

Sharing is caring!

Comments are closed.