پاکستان میں مہنگائی بڑھی ہے لیکن اس میں عمران خان کا کوئی قصور نہیں ۔۔۔۔

کراچی (ویب ڈیسک)رہنما ق لیگ ، اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ اس میں شک نہیں مہنگائی اور بیروزگاری میں اضافہ ہوا ہے بدقسمتی سے مہنگائی اور بیروزگاری میں بنیادی کردارعالمی وبا کا بھی ہے، ہم تحریک انصاف کے اتحادی ہیں۔ اتحادی ہونے کی وجہ سے فائدہ نقصان اکٹھا ہے۔

ہم کہیں کہ ہم صرف فائدے کے لئے بیٹھے ہیں تو اتحادی ہونے کے ناتے نیک نیتی کے ساتھ ہی بیٹھنا پڑتا ہے ہمارا ٹریک ریکارڈ بھی یہی ہے۔وبا کے تمام شعبوں پر اثرات پڑے ہیں کاروباری سرگرمیاں آدھی رہ گئیں۔ عمران خان نے اچھے کام بھی کئے ہیں احساس پروگرام عمران خان کا کامیاب ترین پروگرام ہے۔اس کے علاوہ جو بین الاقوامی ایشوز آئے ہیں اس میں کشمیر اور افغانستان پر ان کا موقف بہت اچھا رہا ہے سب نے سراہا ہے۔ بیروزگاری کو کم کیا جاسکتا ہے ہم پچھلے الیکشن سے پہلے بھی کہتے رہے ہیں۔

Comments are closed.