پاکستان میں مہنگائی ہے لیکن بہت کم ۔۔۔۔۔

لندن (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر برائے بحری امور علی حیدر زیدی نے کہا ہے کہ مہنگائی بین الاقوامی مسئلہ ہے جس میں کمی آ رہی ہے، پاکستان میں مہنگائی لندن سے کم ہے۔لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے پی ٹی آ ئی رہنماء علی زیدی نے کہا کہ مہنگائی کا دفاع نہیں کیا جا سکتا،

کابینہ بھی اس کا حل نکالنے کے لیے کوشاں ہے۔ہماری حکومت کا مسئلہ مہنگائی نہیں بلکہ گڈ گورننس ہے جس پر قابو پالیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی رہ چکا ہوں، مگر میری دوہری شہریت نہیں ہے۔ حکومت نے قانون بنایا،پارلیمنٹ نے منظوری دے دی اب الیکشن کمیشن اس پر عمل کرکے ای وی ایم ووٹنگ کروائے گا۔علی زیدی نے کہا کہ ہم نے آن لائن ووٹنگ خاص طور پر نواز شریف کے لیے منظور کی ہے۔وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی کا مزید کہنا تھا کہ شریف فیملی کے ایون فیلڈ کے باہر بے گھر افراد رہتے ہیں۔