پاکستان میں ٹک ٹاک کو کھولنے کا اعلان کردیا گیا

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے ) نے مشہور زمانہ ایپ ٹک ٹاک کو کھولنے کا اعلان کر دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق کچھ روز قبل حکومت نے بے حیائی اور غلط چیزوں کی بھر مار پر چینی ایپ ٹک ٹاک کو پاکستان میں بند کر دیا تھا ۔ جسکے بعد اس حوالے سے

پورے ملک میں بحث چھڑ گئی تھی ،معاملہ عدالتوں تک جا پہنچا جسکے بعد پی ٹی اے کو اس معاملے کا از سر نو جائزہ لینے کا کہا گیا ، چند دنوں کے غور وخوض کے بعد اب پی ٹی اے نے فیصلہ کیا ہے کہ پاکستان کے اندر اس ایپ کو اصول و ضوابط کا پابند بنا کر دوبارہ کھول دیا جائے گا ، تاکہ ٹک ٹک پر ایسی ویڈیوزاپ لوڈ نہ کی جائیں ، جس سے بے حیائی کو فروغ ملے یا کسی کی دل آزاری یا بے حرمتی وتضحیک ہو ۔خبروں کے مطابق جلد اس فیصلے پر عملدرآمد کیا جائے گا اور نوجوان دوبارہ اس ایپ کو استعمال کر سکیں گے ۔

Sharing is caring!

Comments are closed.