پاکستان میں کورونا وائرس پھر بڑھنے لگا ،

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے اور نئے کیسز کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 5اعشاریہ 3 فیصد رہی اور کورونا کے مزید 53مریض انتقال کر گئے۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 2 ہزار 258کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 53 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ اس بیماری سے1 ہزار277مریض شفایاب ہو گئے۔ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 13 ہزار 377 ہو گئی ہے، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 97 ہزار 497 ہو چکی ہے۔24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 42 ہزار 164ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 93 لاکھ 60ہزار 202 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 17 ہزار628 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 1 ہزار 688 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 5 لاکھ 66 ہزار 493 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 2 لاکھ60 ہزار 406 ہو چکی ہے، جبکہ کُل اموات 4 ہزار 448ہو گئیں۔پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 1 لاکھ 80 ہزار944 مریض سامنے آئے ہیں، جبکہ یہاں کُل اموات دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 5 ہزار 662 ہو گئیں۔خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 74 ہزار 722ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 2 ہزار 129ہو گئیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 46 ہزار579کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل 516 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔کورونا وائرس کے بلوچستان میں 19 ہزار 157 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 202 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 10 ہزار 730 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل 316 مریض وفات پا چکے ہیں۔گِلگت بلتستان میں 4 ہزار 959 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 104 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

Sharing is caring!

Comments are closed.