پاکستان نے اہم ترین ملک سے کیا چیز خریدنے کا معاہدہ کر لیا ؟

اسلام آباد(ویب ڈیسک) بھارت کی طرف سے فرانس سے رافیل طیارے خریدے جانے کے بعد پاکستان نے چین سے 36شینگ ڈو جے 10سی سیمی سٹیلتھ طیارے خریدنے کا معاہدہ کیا تھا جو رواں سال کے آخر تک پاکستان کو ملنے جا رہے ہیں۔ ویب سائٹ ’پرو پاکستانی‘ کے مطابق درمیانے سائز کے جے 10سی لڑاکا طیارے

کے زیادہ تر فیچرز اور پہلو رافیل طیاروں سے مشابہہ ہیں جو بھارتی فضائیہ نے فرانس سے حاصل کیے ہیں۔ گزشتہ سال پاک فضائیہ کے اعلیٰ حکام نے اپنے چینی ہم منصبوں کے ساتھ اس حوالے سے مذاکرات کیے تھے۔ رواں سال کے آغاز میں جب پاکستان اور چینی کی مشترکہ مشقیں ’شاہین الیون‘ ہوئیں، ان مشقوں میں پاکستانی پائلٹوں نے جے 10سی اور جے 11بی طیاروں کا تجربہ بھی حاصل کیا۔ جے 10سی طیارہ میں فضاءسے فضاءمیں کم اور درمیانے فاصلے پرٹارگٹ کرنے والے میزائل نصب کیے جا سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ لڑاکا طیارہ دیگر کوئی نوع کے ہتھیار لیجانے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔

Comments are closed.