پاکستان نے بھارت کو بڑی پیشکش کردی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) بھارت میں کورونا کے بڑھتے کیسز اور اموات کو دیکھتے ہوئے پاکستان نے انسانی ہمدردی کے مطابق بھارت کو سرکاری سطح پر تعاون کی پیشکش کردی۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان نے بھارت کووینٹی لیٹرز،ڈیجیٹل ایکسرےمشینیں دینےکی پیشکش ہے، انہوں نے کہا کہ

اس بارے میں بھارتی ہائی کمشنر کو آگاہ کردیا ہے جبکہ وزیراعظم عمران خان نے بھارت میں کورونا کی خطرناک لہر پر بھارتی عوام سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کورونا سے متاثرہ بھارتی شہریوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ انسانی معاملات پر ردعمل سیاست سے ہٹ کر ہونا چاہیے، وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بھی بھارت میں کورونا وبا کے بدترین صورتحال پر نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہو ئے کہا ہے کہ اس مشکل وقت میں ہماری دعائیں بھارتی شہریوں کے ساتھ ہیں، ﷲ ہم سب پر رحم فرمائے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے بھارت میں کورونا کی خطرناک لہر پر بھارتی عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کورونا کی خطرناک لہر سے مقابلہ کرنے والے بھارتی شہریوں سے اظہار یکجہتی کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے پڑوس اور دنیا بھر میں جولوگ وبا سے نبردآزما ہیں انکی جلد صحت یابی کیلئے دعاگو ہوں۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں انسانیت کو درکار اس عالمی چیلنج کا ملکر مقابلہ کرنا ہوگا۔ ترجمان حکومت پاکستان نے کہا کہ پاکستان اور ہندوستان کے متعلقہ حکام امدادی سامان کی فوری فراہمی کے لئے طریق کار پر کام اور وبائی امراض سے لاحق چیلنجوں پر قابو پانے کیلئے مزید تعاون کے ممکنہ طریقے بھی تلاش کرسکتے ہیں۔علاوہ ازیں وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہا ہے کہ وینٹی لیٹرز، ایکسرے مشین، ماسک سمیت جوہوپایا وہ بھارت کوفراہم کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ اگربھارت کامثبت جواب آیا توبراستہ واہگہ معاونت فراہم کی جائےگی۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *