پاکستان کا ببر شیر کابل پہنچ گیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) نجی ٹی وی چینل نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹرسروسز انٹیلی جنس( آئی ایس آئی) لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی قیادت میں پا ک فوج کا وفد افغان دارالحکومت کابل پہنچ گیا۔نجی ٹی وی چینل نے اپنے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ ڈی جی آئی ایس آئی

جنرل فیض حمید تالبان حکومت کے انٹیلی جنس چیف ملانجیب سے ملاقات کریں گے ۔ذرائع نے بتایاکہ فوجی وفد کابل میں تالبان حکام سے ملاقاتیں کرے گا جبکہ پاکستان اور تالبان حکومت کے درمیان باہمی امور میں تعاون کے امور پر بھی گفتگو کی جائے گی اور اس حوالے سے پیپر ورک بھی تیارکیا گیا ہے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ توقع کی جارہی ہے کہ ان ملاقاتوں کے بعد کوئی سرکاری بیان بھی جاری کیا جائے۔

Comments are closed.