پاکستان کا فخر سمجھی جانیوالی خاتون کا نوجوانی میں انتقال ۔۔۔۔

لاہور(ویب ڈیسک)پاکستان کی ایک خاتون کھلاڑی انتقال کر گئیں ہیں ،پاکستان کی پہلی انٹرنیشنل تائیکوانڈو اولمپئن ماہم آفتاب انتقال کر گئیں۔ تفصیلات کے مطابق تائیکوانڈو چیمپئن ماہم آفتاب برین ٹیومر جیسی مہلک بیماری میں مبتلا تھیں مگر وہ اس مرض کو شکست نا دے سکیں اور انتقال کر گئیں ۔ ماہم آفتاب گزشتہ چار ماہ

سے ہسپتال میں زیر علاج تھیں ۔ ماہم آفتاب پاکستان آرمی کی جانب سے بھی تائیکوانڈو کھیلتی تھیں۔تائیکوانڈو اولمپئن ماہم آفتاب تائیکوانڈو مقابلوں میں گولڈ میڈل لینے والی پہلی خاتون تھیں۔ ماہم آفتاب پاکستان کی جانب سے گولڈ میڈل جیتنے والی پہلی خاتون پلیئر بھی تھیں۔ ماہم آفتاب کا تعلق پنجاب کے شہر وہاڑی سے تھا ۔ ماہم آفتاب مسلسل سات سال تک قومی چیمپئن بھی رہی تھیں۔ وہ چار ماہ سے اسلام آباد کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھیں، پاکستان کی بہترین لڑاکا پلیئر برین ٹیومر کا مقابلہ نہ کر سکیں ۔ میڈیا ذرائع کے مطابق ماہم کا ایک بیٹا تھا جسے وہ ہمیشہ کے لئے چھوڑ گئیں ۔ ماہم آفتاب پاکستان آرمی اور پاکستان کی نمائندگی کر چکی ہیں ۔

Sharing is caring!

Comments are closed.