پاکستان کا فخر ۔۔۔ لیجنڈ کھلاڑی انتقال کر گیا

لاہور (ویب ڈیسک) سرطان کے مرض میں مبتلا قومی ہاکی اولمپیئن نوید عالم 47 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔نوید عالم کی بیٹی نے والد کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اولمپیئن نوید عالم انتقال کرگئے، نوید عالم کی گزشتہ رات شوکت خانم اسپتال لاہور میں کیموتھراپی ہوئی تھی۔

کیموتھراپی کے بعد نوید عالم کی طبیعت بگڑگئی تھی، طبیعت بگڑنے کےبعد نوید عالم کوآئی سی یو منتقل کردیا گیا تھا تاہم ان کی طبیعت نہ سنبھل سکی اور وہ انتقال کر گئے۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کی جانب سے نوید عالم کے انتقال پر گہرے رنج کا اظہارکرتے ہوئے اُن کی فیملی سے تعزیت کرتا پیغام شیئر کیا گیا ہے۔اولمپیئن رشید الحسن نے کہا کہ نوید عالم کے انتقال سے ہاکی کو بڑا نقصان ہوا، نوید عالم جیسے ہاکی کے کھلاڑی بہت کم ملتے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سابق ہاکی اولمپیئن اور ورلڈکپ 1994 کی فاتح ہاکی ٹیم کے رکن نوید عالم میں سرطان کی تشخیص ہوئی تھی۔اہل خانہ کا کہنا تھا کہ طبیعت ناساز ہونے پر 47 سالہ ہاکی اولمپیئن نوید عالم نے شوکت خانم میموریل اسپتال میں اپنا چیک اپ کروایا تھا جہاں اُن میں بلڈ کے سرطان کی تشخیص ہوئی تھی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *