پاکستان کا وہ صوبہ جہاں کورونا کیسز کی تعداد بے تحاشا بڑھ رہی ہے ۔۔۔۔۔

لاہور (ویب ڈٰسک9 سندھ میں نومبر کی نسبت دسمبر کے پہلے ہفتے میں کورونا وائرس کے 7 ہزار سے زائد کیسسز کا اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق دسمبر کے پہلے ہفتے میں کورونا کے 11،952 کیسز رپورٹ ہوئے۔ جبکہ نومبر کے پہلے ہفتے میں کورونا کے 3691 کیسز رپورٹ ہوئے تھے،

نومبر کے مقابلے میں دسمبر میں کورونا سے اموات میں 35 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔دسمبر کے پہلے ہفتے میں 98 افراد کورونا سے جاں بحق ہوئے، نومبر کے پہلے ہفتے میں 61 افراد کورونا سے جاں بحق ہوئے تھے۔واضح رہے کہ صوبے میں وائرس کی شرح 3.13 فیصد سے بڑھ کر 8.53 فیصد تک جاپہنچی ہے۔

Sharing is caring!

Comments are closed.