پاکستان کا وہ ضلع جہاں پھر مکمل لاک ڈاؤن لگا دیا گیا

راولپنڈی (ویب ڈیسک) آزاد کشمیر کے ضلع میر پور میں آج سے ایک ہفتے کے لیے لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا۔ضلع میرپور میں تمام تعلیمی ادارے اور پبلک ٹرانسپورٹ بھی بند رہے گی۔پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں

پاکستان 30 ویں نمبر پر ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 176 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 23 افراد اس موذی وبا کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ اس بیماری سے 871 مریض شفایاب ہوگئے۔

Sharing is caring!

Comments are closed.