پاکستان کا وہ ضلع جہاں کورونا کے کیسز کی تعداد مسلسل بڑھی ہے

کراچی (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے تشویش اظہار کیا ہے کہ ضلع وسطی میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد بڑھ رہی ہے، لیاری میں بھی بہت سارے کیسز آگئے ہیں انہوں نے کہا کہ کیسز میں اضافہ میرے لیے پریشانی کی بات ہے۔وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرصدارت

ڈویژنل کمشنرز و ڈپٹی کمشنرز کا اجلاس ہو ا، جس میں کمشنر کراچی اور ڈپٹی کمشنرز بھی شریک ہوئے، دیگر ڈویژن کےکمشنرز و ڈی سیز ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔چیف سیکریٹری ممتاز علی شاہ، مشیر قانون مرتضیٰ وہاب اور دیگر نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔مراد علی شاہ نے ہر ضلع میں کورونا مریضوں کی تعداد، سہولیات، ٹیسٹنگ سے متعلق معلومات لیں، وزیراعلیٰ سندھ نے متعلقہ ڈی سیز کو زیادہ کیسز والے علاقوں میں وائرس کو کنٹرول کرنا کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ابھی مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے، اس کو ہر صورت کنٹرول کرنا ہے۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ گھروں میں آئسولیشن کےسب سے زیادہ کیس کراچی کے ضلع وسطی میں ہیں، جبکہ لاڑکانہ میں ایک ضعیف شخص میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے اور لاڑکانہ میں کورونا کی مقامی سطح پر منتقلی کے 2 کیسز ہیں۔مراد علی شاہ نے کہا کہ اپنے اپنے ضلعوں میں علاقوں کی نشاندہی کرکے ٹیسٹنگ شروع کروائیں، ٹیسٹنگ کٹس کی کوئی قلت نہیں ہے، لوگوں کو ماسک پہننےکی ہدایات کریں اور تمام ڈی سیز کورونا کے خلاف لڑائی میں مدد کریں۔

Sharing is caring!

Comments are closed.