پاکستان کا کہاں ، کیا اور کتنا کردار رہا ؟

لاہور (ویب ڈیسک) نامور صحافی چوہدری محمد اکرم اپنے ایک تبصرے میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔افغانستان میں تالبان کی آمد کے بعد پاکستان کی اہمیت میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان کی بہترین حکمت عملی، اہم معاملات میں غیر جانبداری اور خطے میں پائیدار امن کی کوششوں کی وجہ سے پاکستان اہم ممالک

کی حمایت حاصل کرنے میں کامیاب ہوا ہے۔ امریکہ اعلانیہ طور پر پاکستان کی تعریف نہیں کر رہا لیکن گذشتہ چند ماہ میں سرکاری سطح پر جو لکھا گیا ہے اس میں پاکستان کا ذکر نہایت اچھے الفاظ میں ہوا ہے۔ امریکہ یہ تسلیم کرتا ہے کہ تالبان کے ساتھ قطر میں ہونے والے مذاکرات اور اس کے بعد ہر سطح پر ہر معاملے میں پاکستان کا کردار مثبت رہا ہے۔ دنیا ایک مرتبہ پھر پاکستان کی طرف جھک رہی ہے۔ تمام اہم اور طاقتور ممالک امن کے لیے پاکستان کی کوششوں کے معترف ہیں۔ نائن الیون کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال میں بھی پاکستان کو اہمیت حاصل ہوئی تھی یہ الگ بات ہے کہ دنیا نے امن کے لیے پاکستان کی خدمات اور قربانیوں کا اعلانیہ اعتراف نہیں کیا نہ ہی بدامنی کے خلاف لڑائی میں فرنٹ لائن اتحادی کا کردار ادا کرنے کی وجہ سے پاکستان کو فائدہ حاصل ہوا۔ اس کے برعکس ہمیں ایف اے ٹی ایف میں الجھایا گیا، اقوام متحدہ کی سطح پر مسائل کا سامنا کرنا پڑا، پاکستان کو دیوار سے لگانے کی کوششیں کی جاتی رہیں۔ ان تمام تلخ تجربات کے باوجود پاکستان نے ایک مرتبہ پھر تمام نام نہاد مہذب ممالک سے بڑھ کر امن کے لیے کوششیں کی ہیں۔ امریکہ اعلانیہ اعتراف تو نہیں کرتا لیکن اس کے سرکاری کاغذات یہ بتاتے ہیں کہ افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا میں پاکستان نے امریکہ کی بہت زیادہ مدد کی ہے۔ تالبان کی افغانستان واپسی اور امریکی افواج کے انخلا سے پیدا ہونے والی صورتحال میں بھی پاکستان نے سب سے بڑھ کر مدد کی ہے۔ اس وقت امریکہ براہ راست تو پاکستان کی مدد نہیں کرنا چاہتا لیکن اس نے اپنے اتحادیوں کے ذریعے پاکستان کی مشکلات کم کرنے کے لیے کام شروع کر دیا ہے۔ دنیا کا پاکستان کی طرف جھکاؤ بلاوجہ نہیں ہے بلکہ اس کے پیچھے برسوں کی قربانیاں ہیں۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ ریاست کی اہم معاملات غیر جانبدار رہنے، امن کو ترجیح دینے کی حکمت کو دنیا نے بہرحال تسلیم کیا ہے۔

One response to “پاکستان کا کہاں ، کیا اور کتنا کردار رہا ؟”

  1. Sher Khitab says:

    Pakistani hukamrano ki na-ahli aor jhoot ka iss say barha saboot aor kiya ho saktha hy k kuffar ka front line ithehadi honey k bawajood, Pakistan ko FATF ka samna kerna perh raha hy.