پاکستان کیوں ہارا ؟

دبئی (ویب ڈیسک )آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں ڈیوڈ وارنر دھواں دار پرفارمنس کے باوجود بد قسمت رہے اور نصف سنچری سے صر ف ایک سکور پہلے آوٹ ہوگئے ۔ڈیوڈ وارنر کی بیٹنگ نے سوشل میڈ یا صارفین کو اس وقت غصہ چڑھایا جب انہوں نے محمد حفیظ

کے ہاتھ سے پھسلنے والی گیند کو چھکا کرا دیا ۔تفصیل کے مطابق میچ میں محمد حفیظ اپنا پہلا اوور کرانے کے لیے آئے تو پہلی ہی گیند ان کے ہاتھ سے پھسلی اور ٹھپے کھاتی ہوئی پچ سے باہر جانے لگی تو بلے باز ڈیوڈ وارنر نے وارنر نے کئی قدم آگے آ کر چھکا رسید کر دیا اور فیلڈ ایمپائر نے اس گیند کو نو بال قرار دے دیا جس پر بظاہر محمد حفیظ بھی پریشان ہو گئے ۔