پاکستان کی سینئر اداکارہ انتقال کر گئیں

لاہور (ویب ڈیسک) ماضی کی مقبول ترین اداکارہ سلطانہ ظفر 66 برس کی عمر میں امریکا میں انتقال کرگئی ہیں۔سلطانہ ظفر پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی ماضی کی معروف اداکارہ تھیں ، یہ تنہائیاں جیسے ڈراموں میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔انہوں نے تنہائیاں، عروسہ ، آخری چٹان جیسے قابلِ ذکر ڈراموں

میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔انہوں نے ڈرامہ سیریل حق مہر، روبرو، ضد، وہ دوبارہ جیسے ڈراموں میں بھی اپنی اداکاری سے مداحوں کے دل جیتے۔سلطانہ ظفر شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرنے کے بعد امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلاس میں ’ارملا اسٹوڈیوز‘ نام کی بوتیک چلاتی تھیں۔ڈرام سیریل ’عروسہ‘ میں ان کے ساتھ کام کرنے والی شمع جنیجو نے اپنے ٹوئٹ میں سابقہ اداکارہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’ سُلطانہ آنٹی نے میرے ساتھ عُروسہ میں کام کیا تھا، اور میری شادی پر بھی آئی تھیں، اُن کے ساتھ بہت ساری خوشگوار یادیں ہیں۔‘

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *