پاکستان کی لیجنڈ گلوکارہ شبنم مجید کے گھر سے انتہائی افسوسناک خبر

لاہور (ویب ڈیسک) لاہور کے علاقے بادامی باغ میں گلوکارہ شبنم مجید کے بھائی کو زندگی سے محروم کردیا گیا۔ پولیس نے گلوکارہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔ایف آئی آر کے مطابق مقدمہ میں گلوکارہ کے بھائی کی اہلیہ کے بھائیوں کو نامزد کیا گیا ہے۔ گلوکارہ کے بھائی کی اپنی

بیوی سے تکرا رہوتی رہتی تھی۔مدعیہ نے مؤقف اپنایا کہ میرے بھائی کو اس کے سالوں نے زندگی سے محروم کرنے کی وارننگزدی تھیں۔پولیس نے میت کو طبی معائینے کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا۔ اس حوالے سے ایس پی سٹی فراز احمد کا کہنا ہے کہ بادامی باغ کے علاقہ میں مبینہ طور پر سالوں نے اپنے بہنوئی عبدالحمید نامی شخص کو زندگی سے محروم کردیا۔ ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے جبکہ قانونی کارروائی کا بھی آغاز کر دیا گیا ہے، جلد ملزمان قانون کی گرفت میں ہونگے ۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *