پاکستان کی معروف نوجوان شاعرہ کے گھر سے افسوسناک خبر

لاہور(ویب ڈیسک) ماں،بھائی کی وفات کے دو ہفتے کے اندر معروف شاعرہ وادیب کرن وقار بھی کورونا میں مبتلا رہنے کے باعث انتقال کرگئیں۔وہ پچھلے کئی دنوں سے لاہور کے ایک مقامی ہسپتال میں زیرعلاج تھیں۔تفصیلات کے مطابق شاعرہ کرن وقار کی والدہ 30مارچ کو کورونا کے باعث خالق حقیقی سے جا ملیں،

والدہ کی تدفین کیلئے میت کے ہمراہ اوکاڑہ جانے والی کرن وقار اور ان کے بھائی میں اوکاڑہ میں ہی کورونا کی تشخیص ہوئی جہاں 4اپریل کو ان کا بھائی بھی چل بسا۔اس دوران کرن وقار کی طبیعت بگڑنے پر انہیں بحریہ ٹاؤن ہسپتال میں داخل کروایا گیا جہاں وہ گزشتہ روز خالق حقیقی سے چل بسیں۔یاد رہے کہ شاعرہ کرن وقارکی عمر34برس تھی اور ان کی ایک شیرخوار بیٹی بھی ہے۔کئی اخبارات کے ساتھ بھی منسلک رہیں ادبی صفحہ کی انچارج بھی تھیں۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *