پاکستان کی وہ مشہور اداکارہ جو قران مجید کی حافظہ بھی ہے ۔۔۔۔

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان کی معروف اداکارہ و فیشن ماڈل غنیٰ علی کی جانب سے انکشاف کیا گیا ہے کہ وہ قرآن کی حافظہ ہیں۔گزشتہ شام غنیٰ علی کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹا گرام پر اسٹوری لگائی گئی جس میں انہوں نے اپنے مداحوں کو سوالات پوچھنے کا کہا۔

غنیٰ علی کی جانب سے اسٹوری لگانا ہی تھا کہ ہزاروں مداحوں نے اُن سے سوالات کا آغاز کر دیا۔غنیٰ علی کی جانب سے شروع کیے گئے ’Ask me a question‘ سیشن کے دوران انہوں نے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے بتایا کہ اُن کے نام کا مطلب ’دولت مند‘ ہے جبکہ اُن کی عمر 27 سال ہے اور اُن میں اور اُن کے شوہر کی عمر میں 7 سال کا فرق ہے۔‘مداحوں کی جانب سے اپنے شوہر سے متعلق پوچھے گئے سوالات کا جواب دیتے ہوئے غنیٰ علی کا کہنا تھا کہ ’اُن کے شوہر کاروباری شخصیت نہیں ہیں، اُن کے شوہر پبلک سیکٹر میں کام کرتے ہیں، وہ اُن سے دو سال قبل ملی تھیں، جب دونوں کی لڑائی ہو جاتی ہے تو ہی ایک دوسرے کو مناتے ہیں اور معذرت کرتے ہیں۔‘انہوں نے مزید سوالات کے جوابات دیتے ہوئے بتایا کہ ’اُن کی زندگی شادی کے بعد پہلے سے بہتر ہو گئی ہے اور شادی کا زندگی پر مثبت فرق پڑا ہے ، شادی ہونے کا ایک فائدہ یہ ہے کہ آپ کے پاس ہر وقت کوئی موجود ہوتا ہے جسے آپ تنگ کر سکیں۔‘غنیٰ علی سے سوال پوچھا گیا کہ کیا وہ اپنے شوہر کو دُبلا ہونے کے لیے نہیں کہتیں؟ جس پر اُن کا کہنا تھا کہ’اُن کے شوہر انہیں ایسے ہی کیوٹ لگتے ہیں، وہ نہیں چاہتیں کہ اُن کے شوہر پتلے ہوں۔‘غنیٰ علی کے ایک مداح کی جانب سے پوچھا گیا کہ کیا یہ سچ ہے کہ وہ حافظِ قرآن ہیں؟ اس سوال کا جواب دیتے ہوئے غنیٰ علی کا کہنا تھا کہ ‘جی میں حافظِ قرآن ہوں۔‘

Comments are closed.