پاکستان کی وہ مشہور خاتون جو ذرا سی محنت کرے تو ہو بہو بینظیر بھٹو جیسی دکھائی دیتی ہے ۔۔۔۔

لاہور (ویب ڈیسک) میوزک انڈسٹری کی معروف گلوکارہ میشا شفیع کی پاکستان کی سابق وزیراعظم محترمہ بے نظیر بھٹو سے غیر معمولی مشابہت دیکھ کر مداح دنگ رہ گئے۔میشا شفیع جوکہ کبھی بھی اپنے بولڈ فیشن بیانات سے مداحوں کو متاثر کرنے میں کبھی ناکام نہیں رہیں۔حال ہی میں میشا شفیع نے اپنی انسٹا اسٹوری پر

سابق صدر آصف علی زرداری اور بے نظیر بھٹو کی شادی کی ایک یادگار تصویر شیئر کی۔انہوں نے اپنی اسٹوری پر لکھا کہ’ وہ مذاق نہیں کررہی ہیں، انہوں نے یہ تصویر اپنی فیڈ پر دیکھی اور یہ سوچ کر دوبار دیکھا کہ یہ ان کی تصویر ہے!‘انہوں نےاپنی ایک اور انسٹا اسٹوری میں اپنی شادی کی تصویر کا محترمہ بےنظیر بھٹو کی شادی کی تصویر سے موازنہ بھی کیا۔میشا شفیع اور بے نظیر بھٹو نے اتفاق سے اپنی شادی پرناصرف ایک ہی رنگ کا لباس پہنا ہوا ہے، بلکہ دونوں کے چہروں میں بھی بڑی مماثلت نظر آرہی ہے۔میشا شفیع کی مرحومہ بے نظیر بھٹو کے ساتھ شادی کی تصاویر کے موازنے پر سامنے آنے والی غیر معمولی مشابہت کو مداح بھی نظرانداز نہ کرسکے اور دنگ رہ گئے۔صرف یہی نہیں بلکہ میشا شفیع کی جانب سے کیا گیا شادی کی تصاویر کایہ موازنہ میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے اور سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہورہاہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی بیٹی بختاور بھٹو نے اپنی شادی کے کارڈ کی تصویر شیئر کی تھی۔ بختاور بھٹو کی شادی کے کارڈ پر ان کے والدین کی شادی کی تصویر بھی دیکھی جاسکتی ہے۔