پاکستان کے اہم شہر سے افسوسناک خبر

گھارو (ویب ڈیسک) گھارو کے قریب نجی فیکٹری کے مالک کا اہلیہ کے ہمراہ فیکٹری کا دورہ ،دورے کے دوران دونوں کی پراسرار طریقے سے موت ۔ کیمیکل فیکٹری کی لیبارٹری میں ایک کیمیکل کو چیک کرنے کے دوران فیکٹری مالک گر کر جاں بحق، اہلیہ تشویش ناک حالت میں اسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑ گئی ۔

شفیع آباد میں دو ماہ قبل قائم کی جانے والی انویٹو کیمیکل فیکٹری کے مالک ڈاکٹر سید ابرار اور انکی اہلیہ ڈاکٹر ریحانہ ابرار جو گلستان جوہر کراچی کے رہائشی تھے پیر کے روز فیکٹری دورے پر آئے جہاں فیکٹری کی لیب میں ایک کیمیکل چیک کرتے ہوئے ڈاکٹر سید ابرار کی حالت خراب ہو گئی اور گر کر جاں بحق جبکہ انکی اہلیہ ڈاکٹر ریحانہ ابرار بےہوش ہو گئی جنھیں فوری طور پر گھارو ہیلتھ سینٹر لے جایا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں ہی چل بسیں ، رولر ہیلتھ سینٹر کے ایم ایس ڈاکٹر نظام الدین خاصخیلی کے مطابق ورثاء کی جانب سے طبی معائنہ سے انکار کے باعث میتیں انکے سپرد کر دی گئیں ۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *