پاکستان کے اہم شہر میں گیس کے وسیع ذخائر دریافت کر لیے گئے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے ایکسپلوریٹری کنواں سیال 1 ، ضلع حیدرآباد صوبہ سندھ سے گیس اور کنڈنسیٹ کے ذخائر دریافت کر لئے ہیں،او جی ڈی سی ایل اس دریافت میں بطور آپریٹر 95 فیصد اور گورنمنٹ ہولڈنگ ( پرائیویٹ ) لمیٹڈ 5 فیصد کی حصہ دار ہیں،

اعلامیہ کے مطابق سیال کنواں نمبر ایک کی کھدائی اور ساخت کیلئے مکمل طور پر او جی ڈی سی ایل کے ماہرین پرانحصارکیا گیا ،کنویں کی کھدائی2442 میٹر تک کی گئی، لاگز ڈیٹا پر مبنی تجزیے کے مطابق یہاں سے 32/64 چوک کے ذریعے ابتدائی طو ر پر یومیہ 1.146 ملین مکعب اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ ( ایم ایم ایس سی ایف ڈی ) گیس اور 680 بیرل کنڈنسیٹ کی پیداوار حاصل ہو گی، جبکہ اس ویل کا ہیڈ فلوئینگ دبائو460 پاونڈز فی مربع انچ ( پی ایس آئی ) ہے، سیال کنواں نمبر ون کی دریافت او جی ڈی سی ایل کے ماہرین کی شاندار منصوبہ بندی اور حکمت عملی کا نتیجہ ہے، تیل و گیس کی نئی پیداوار سے کمپنی کے ذخائر کے ساتھ ساتھ ملکی ذخائر میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہو گااور ملک میں تیل اور گیس کی طلب و رسد کے فرق کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *