پاکستان کے اہم صوبے میں 46ہزار خالی آسامیوں پر بھرتی کا اعلان ،

کراچی(ویب ڈیسک) ملکی تاریخ میں پہلی بار 46 ہزار549اسامیوں پر اساتذہ کی بھرتی کی جائیگی۔ وزیرِ تعلیم سردار شاہ نے کہا ہے کہ اساتذہ کی بھرتی کے عمل میں مکمل شفافیت کو ملحوظِ خاطر رکھا جائیگا، وہ یہاں آئی بی اے سکھر کے قائم مقام وائس چانسلر سید میرمحمد شاہ کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے،

انھوں نے کہا کہ ٹیچر بھرتی کا عمل مکمل طور پر کمپیوٹرائزڈ ہے، اس میں کسی قسم کی سفارش اور رشوت کی جگہ نہیں، امیدوار تمام ابہام کو دور کرلیں، اساتذہ کے ٹیسٹ میرٹ پر ہونگے، کسی کو ایک روپیہ دینے کا سوچیں بھی نہیں، اپنی محنت پر یقین رکھیں، انہوں نے کہا کہ اگر محکمہ تعلیم کا کوئی ملازم اساتذہ کی نوکریوں کے عیوض رشوت میں ملوث پایا گیا تو نہ صرف اسکو نوکری سے ٹرمینیٹ کرینگے بلکہ قید میں ڈالیں گے، اس موقع پر سید میر محمد شاہ نے کہا کہ تھرڈ پارٹی ریکروٹمنٹ کے لیے محکمہ تعلیم اور سکھر آئی بی اے کے مابین معاہدے کے تحت آج سے ٹیسٹ شروع ہو رہے ہیں. انہوں نے کہا کہ جے ای ایس ٹی کی 14039 اور پی ایس ٹی کی 32510 پوسٹس اور کل 46549 اسامیوں پر ٹیسٹ منعقد کیے جا رہے ہیں کل 386270 امیدواران ٹیسٹ دینگے، لاڑکانہ، سکھر، بینظیرآباد، میرپورخاص، حیدرآباد اور کراچی میں سینٹرز قائم کیے گئے ہیں۔

Comments are closed.