پاکستان کے مشہور میڈیا گروپ کو اچانک بند کرنے کا اعلان کردیا گیا

لاہور (ویب ڈیسک) روزنامہ دن کی اچانک بندش سے صحافیوں اور کارکنوں کے گھروں کے چولہے بجھ گئے۔ اطلاعات کے مطابق لاہور فارن میڈیا رپورٹرز ایسوسی ایشن نے روزنامہ دن کی اچانک بندش کی شدید مذمت کی ہے۔ ایسوسی ایشن کے کنوینر خالد محمود خالد نے اخبار کی بندش کو

ایک مجرمانہ فعل قرار دیا اور کہا کہ اس فیصلے سے جہاں ایک طرف صحافیوں کا معاشی طور پر ختم کرنا ثابت ہوا ہے وہاں صحافت کی بھی تذلیل ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ورکرز کا معاشی طور پر ختم کرنا محمود صادق کو مہنگا پڑے گا۔ صحافی برادری اس کا جینا حرام کر دے گی۔ یہ وقت ہے کہ تمام صحافتی تنظیمیں اپنے اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ایک ہو کر مالکان کو مجبور کر دیں کہ وہ ایسے مجرمانہ فیصلے فورا واپس لیں۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *