پاکستا ن میں مہنگائی بہت کم ہے ، جلد ڈالر کا ریٹ نیچے آئے گا اور عوام موجیں کریں گے ۔۔۔۔

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومتی ترجمان کے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ خانیوال میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں ایک انتقال کر چکا شخص بھی ووٹ ڈال گیا۔ترجمانوں کے اجلاس میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے معاملے پر بات چیت بھی کی گئی اور ارکان کی جانب سے بتایا گیا

کہ بے نامی اکاؤنٹس سے شہباز شریف کو اربوں روپے منتقل کیے گئے، منی لانڈرنگ کے معاملے میں شہبازشریف براہ راست ملوث ہیں، شہبازشریف کے خلاف تمام ثبوت آگئے ہیں، اب عدالتوں کا کام ہے۔اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے عوام کا پیسہ لوٹا ہے، شہباز شریف حمزہ شہباز پیسے لے کر سرکاری عہدے بانٹتے رہے، شہباز شریف کو پائی پائی کا حساب دینا ہوگا، یہ منی لانڈرنگ نا کرتے تو ملکی حالات ایسے نا ہوتے۔وزیراعظم نے ترجمانوں کو شہباز شریف کی منی لانڈرنگ کے معاملے کو اجاگر کرنے کی ہدایت بھی کی۔ترجمانوں کے اجلاس میں معاشی صورتحال پر مشیرخزانہ شوکت ترین نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ جلد ڈالرز کا ایکسچینج ریٹ کم ہو جائے گا، حکومت عوام کو ایک کھرب روپے کی سبسڈی دے رہی ہے۔عمران خان کا کہنا تھا پاکستان میں دنیا کے دیگر ممالک کی نسبت مہنگائی کم ہے، معاشی بہتری کے بعد مہنگائی میں مزید کمی واقع ہوگی۔