پاک فوج کے جوان کے ساتھ انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آگیا

کراچی (ویب ڈیسک) ایک افسوسناک خبر کے مطابق ٹک ٹاک پاک آرمی کے جوان کی موت کا باعث بن گئی ، اطلاعات کے مطابق  پاک آرمی کا جوان سر میں بھاری پتھر لگنے سے جان بحق ہو گیا۔ 20 سالہ عزیز ولد زبیر خان چھٹی پر گھر آیا ہوا تھا ۔ متوفی کے والد نے

بتایا کہ عذیر 4 بھائیوں اور دو بہنوں میں سب سے بڑا اور پاک آرمی کا جوان تھا۔متوفی کی ڈیوٹی ان دنوں کوہاٹ میں تھی ،متوفی 5 روز قبل چھٹی پر کراچی آیا تھا۔متوفی کے والد نے بتایا کہ ہفتہ کی شب وہ گھر آئے تو عذیر اپنے رشتہ داروں کے ساتھ کھانے کھانے کا کہہ کر نکلا۔متوفی کے کزن نے پولیس کو بتایا کہ واقعہ کے وقت وہ بھی اس کے ساتھ تھا ، سی ویو پر میں پیلے رنگ کے بڑے بڑے پتھر بطور شو پیس رکھے گئے ہیں ، متوفی اس پتھر پر چڑھ کر ٹک ٹاک بنانا چاہتا تھا۔وہ پتھر کے اوپر چڑھا تو وہ اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکا اور پیچھے کی طرف گر گیا۔اس دوران وہ پتھر بھی اس کے اوپر جا گرا ، پولیس نے واقعے کی اتفاقیہ حادثہ قرار دیتے ہوئے ابتدائی کارروائی کے بعد ورثا کو میت لے جانے کی اجازت دیدی ۔

Comments are closed.