پاک فوج کے ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل کو چیئرمین پنجاب پبلک سروس کمیشن تعینات کردیا گیا

لاہور(ویب ڈیسک) پنجاب حکومت نے پیپرز لیک اسکینڈل کے بعد لیفٹیننٹ جنرل (ر) ملک ظفر اقبال کو کنٹریکٹ کی بنیاد پر 3سال کے لئے چیئر مین پنجاب پبلک سروس کمیشن بنا دیا ہے۔ ممبر کمیشن سجاد سلیم ہوتیانہ سے چیئر مین کے عہدہ کی اضافی ذمہ داریاں واپس لے لی گئی ہیں۔ صوبائی حکومت نے 6 دوسرے افسروں

کے تقرر و تبادلے کے احکامات بھی جاری کئے ہیں. تقرری کے منتظرارشد محمود کو ڈیپوٹیشن کی بنیاد پرڈائریکٹر (پیری) تعینات کر دیا گیا ہے۔شاہد محمود عادل چیف آف سیکشن پی اینڈ ڈی بورڈ سے ڈائریکٹر پیری کی اضافی ذمہ داریاں واپس لے لی گئی ہیں۔

Comments are closed.