پتے کی بات کہہ دی گئی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گِل نے سابق صدر آصف زرداری اور محترمہ بے نظیر بھٹو کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو کی منگنی کے دعوت نامے پر تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ خلقِ خدا کوجلسوں میں بلاتے ہو تو کیوں اْن کی زندگیوں کا خیال نہیں رکھتے، اپنی تو بہت عزیز ہیں تمہیں؟۔

ڈاکٹر شہباز گِل نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر بختاور بھٹو کی منگنی کے دعوت نامے کی تصویر شیئر کی جس میں لکھا تھا کہ مہمان شرکت سے قبل کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ بھیجنے کے پابند ہوں گے۔وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گِل نے ٹوئٹر پر بختاور بھٹو کی منگنی کے دعوت نامے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے طنزیہ انداز میں لکھا کہ بختاور کی منگنی پروگرام کیلے کورونا ٹیسٹ رپورٹ بھیجنا لازم ہے ورنہ آپ کو بلاول ہاؤس آنے نہیں دیا جائے گا۔شہباز گِل نے سوالیہ انداز میں کہا کہ خلقِ خدا کوجلسوں میں بلاتے ہو تو کیوں اْن کی زندگیوں کا خیال نہیں رکھتے، اپنی تو بہت عزیز ہیں تمہیں؟

Sharing is caring!

Comments are closed.