پراسرار کردار مہنگا پڑ گیا ۔۔۔

اسلام آباد (ویب ڈیسک) مشیر برائے احتساب وامور داخلہ بیرسٹر شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ اپوزیشن نے اے پی سی میں ٹروتھ کمیشن بنانے کی بات کی اور ہم نے سوچا کہ کیوں نہ ہم بھی کچھ سچ قوم کے سامنے پیش کریں، شہباز شریف اور انکے خاندان کے خلاف 55 والیم اور25 ہزار

دستاویزات پر مشتمل تمام شواہد ایک ریفرنس کی صورت میں لاہور کی احتساب عدالت میں جمع ہو چکا ہے،اس سے اچھا ریفرنس نیب کی تاریخ میں آج تک نہیں بنا۔اس کیس میں 16 ملزمان ہیں جن میں شہباز شریف اوران کے بچے وغیرہ بھی ہیں، اس فہرست میں 4 سلطانی گواہ بھی ہیں جبکہ ساڑھے 9ارب روپے ٹی ٹی کے ذریعے خرد برد کیا گیا۔گزشتہ روزیہاں پریس کانفرنس میں شہزاد اکبرنے کہا کہ تین بے نامی کمپنیوں کے زریعے شہباز شریف نے کالا دھن سفید کرنے کی کوشش کی۔شہباز شریف کی امپورٹیڈ لینڈ کروزر اور ڈی ایچ اے کے دو گھر اور ویسپرنگ پائن میں دو ولاز بھی ٹی ٹی کی رقوم سے خریدے گئے۔ ان تمام معاملات کی نگرانی حمزہ شہباز اور سلیمان شبہاز کرتے رہے، جعلی اکاونٹس کے ذریعے بڑے پیمانے پر رقم کی ترسیل ہوئی۔ نثار گل اور علی احمد کے نام سے گڈ نیچر بنائی گئی،دوسری کمپنی یونی ٹاسک اور تیسری نثار ٹریڈنگ کے نام سے بنائی گئی۔نثار ٹریڈنگ اس شخص کے نام پر بنائی گئی جو20 ہزار روپے کا ملازم ہے۔ اس کمپنی میں اربوں روپوں آتے رہے۔ کمپنی کے ایک شخص نے 1 کروڑ روپیہ حمزہ شہباز کو دیا، اسے پنجاب بیت المال کا سربراہ لگایا گیا۔ شعیب قمر اور مسرور انور کے زریعے اربوں کی منی لانڈرنگ کی گئی۔رمضان شوگر ملز سے ساڑھے 9 ارب روپوں کی منی لانڈرنگ کی گئی۔ منی لانڈرنگ میں 11 ملازمین کے اکاؤنٹس استعمال کئے گئے۔ملک مقصود16 ہزار تنخواہ لیتے ہیں،ان کے دو سالوں کے اکاؤنٹس میں 2.3 ارب روپے ٹرانسفر ہوئے۔ اظہر عباس کلرک ہیں ان کے اکاؤنٹس سے 9 ارب ٹرانسفر ہوئے۔ اقرار حسین بھی رمضان شوگر ملز کے کلرک ہیں اور چھ سو ملین کی منی لانڈرنگ کی۔ رمضان شوگر ملز شہباز شریف کی ہے جسے حمزہ اور سلمان شہباز دیکھتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف میرے کسی سوال کا جواب نہیں دیتے پہلے بھی سولہ سوال کیے تھے مگر جواب نہیں دیئے۔ شہباز شریف سے چار سوال کررہا ہوں کیا آپ کے بیٹے حمزہ اور سلمان بدعنوانی کا کاروبار نہیں چلاتے تھے۔ کیا یہ درست نہیں کہ ایک منی لانڈرنگ سیل بنایا گیا جسکی نگرانی سلمان شہباز کرتا تھا۔کیا یہ درست نہیں کہ آپ نے ٹی ٹی کی رقم سے اپنی گاڑی اور ولاز خریدے۔بتایا جائے کہ سلمان شہباز اور آپکا داماد لندن میں کیسے گزر اوقات کررہے ہیں۔آج سالگرہ کے دن بھتیجی نے چچا کو پارٹی سے نکال دیا۔ شہباز شریف 70 سال کے ہو گئے اب انھیں قوم کو اصل حقائق سے آگاہ کرنا چاہئے۔

Sharing is caring!

Comments are closed.