پرویز خٹک کا بڑا دعویٰ

لاہور(ویب ڈیسک) وزیردفاع پرویزخٹک اپنے دعوے سے مکر گئے۔ نوشہرہ میں کارکنوں سے خطاب میں پرویز خٹک نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ چاہیں تو عمران خان کی حکومت ایک دن بھی نہیں چل سکتی تاہم بعد میں جاری اپنے وضاحتی بیان میں انہوں نے کہاکہ اپنی تقریر میں واضح طور پر کہا تھا کہ وہ عمران خان کے ساتھ

مخلص اور ان کے احسان مند ہیں۔ہماری کوششوں اور عمران خان کی حمایت سے ہم ہر علاقے میں کامیاب ہیں۔ تفصیلات کے مطابق نوشہرہ میں خطاب کرتے ہوئے وزیرِ دفاع پرویز خٹک نے کہا کہ جس کا ساتھ دیتا ہوں وہ آسمان پر پہنچ جاتا ہے اور جس کا ساتھ چھوڑ دوں وہ صفر ہوجاتا ہے۔اپوزیشن میری عزت کرتی ہے، اس لیے میں بھی ارکانِ اسمبلی کا خیال رکھتاہوں‘مجھے سیاست میں کوئی دھوکا نہیں دے سکتا۔پی ڈی ایم میں شدید اختلافات پیدا ہو چکے ہیں اور بہت جلد ان کا مصنوعی اتحاد اپنے انجام کو پہنچ جائے گا۔مہنگائی کے ذمے دار سابقہ حکومتوں کے حکمران ہیں جن کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے آج پاکستان قرضو ں میں ڈوبا ہوا ہے۔بعد ازاں پرویز خٹک نے نوشہرہ میں اپنی تقریر سے متعلق وضاحتی بیان جاری کر دیا۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *