پرچی کے بغیر تقریر کرنے کے عادی وزیراعظم عمران خان کی فاش غلطی۔۔۔ اسامہ بن لادن کو کیا کہہ کر مخاطب کر ڈالا ؟ہر طرف سے تنقید

اسلام آباد (ویب ڈیسک) قومی اسمبلی میں تقریر کے دوران ایبٹ آباد واقعے میں جان سے جانے والے القاعدہ رہنما اسامہ بن لادن کو shaheedکہنے پر اپوزیشن جماعتوں نے وزیراعظم عمران خان کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔قومی اسمبلی اجلاس کے دوران اظہارِ خیال کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ

امریکا نے ایبٹ آباد میں اسامہ بن لادن کو مارا۔۔۔shaheed کیا، ہمارے اتحادی نے ہمارے ملک میں کارروائی کی اور ہمیں ہی نہیں بتایا۔وزیراعظم عمران خان کے ان الفاظ پر اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے اُنہیں کڑی تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر خواجہ آصف نے کہا کہ جو شخص ہماری سرزمین کے امن کو کھا گیا وزیراعظم نے اُسےshaheed کہا۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اسامہ بن لادن اول و آخر ٹیررسٹ ہے۔دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے بھی وزیراعظم عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اسامہ بن لادن کو Shaheed قرار دے کر عمران خان قومی سلامتی کے لیے خطرہ بن چکے ہیں۔


Sharing is caring!

Comments are closed.