پریانکا چوپڑا اور نک جونز کی ازدواجی زندگی کے حوالے سے اہم خبر

ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ اور ہالی ووڈ کو بے شمار سپر ہٹ فلمیں دینے والی بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کا کہنا ہے کہ وہ شادی سے قبل اس بارے میں سوچ کر گھبرا جاتی تھیں لیکن آج وہ نک جونس کے ساتھ بے حد خوشگوار زندگی گزار رہی ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق

اداکارہ پریانکا چوپڑا اور امریکی گلوکار نک جونس کی لیونگ کیمسٹری سوشل میڈیا پر سرخیاں بنتی رہتی ہیں۔ آج دونوں ایک دوسرے کے ساتھ بے حد خوش ہیں لیکن ایک وقت ایسا تھا جب پریانکا شادی کا نام بھی سن کر گھبرا جاتی تھیں۔پریانکا چوپڑا نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا کہ جب اُن کی شادی نہیں ہوئی تھی تو وہ اس (شادی کے) بارے میں سوچ کربھی گھبرا جاتی تھیں، اُنہیں ڈر تھا کہ شادی کے بعد اُن کی زندگی کیسی ہوگی، لیکن پھر نک جونس اُن کی زندگی میں آگئے اور آج وہ اُن کے ساتھ بے حد خوش ہیں۔انہوں نےاپنے انٹرویو میں بتایا کہ جس عمر میں لوگ شادی کے بارے میں سوچتے ہیں، اُس عمر میں میرے دماغ میں ہر وقت کیریئر کو لے کر خیال آتے رہتے تھے۔اداکارہ کا کہنا ہے کہ جب آپ ایک صحیح شخص کو اپنی زندگی میں پا لیتے ہیں تو سب کچھ بہت آسان ہوجاتا ہے۔ پریانکا نے اپنی ذاتی زندگی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’میں بہت پُرعزم ہوں، جب میں بڑی ہو رہی تھی تو میں نے دیکھا کہ ہماری سوسائٹی میں ایک خاتون کا پُرعزم ہونا اچھا نہیں سمجھا جاتا لیکن پھر آہستہ آہستہ میںنے محسوس کیا کہ یہی میری طاقت ہے۔‘پریانکا چوپڑا اور نک جونس نے سال 2018 میں یکم دسمبر کو شادی کی تھی۔ دونوں سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتے ہیں اور اکثر اپنی تصویروں کو شیئر کرتےدکھائی دیتے ہیں۔ حال ہی میں پریانکا نےسوشل میڈیا پر اپنے کروا چوتھ کی ایک تصویر پوسٹ کی تھی۔سوشل میڈیا پر شیئر کردہ تصویر میں پریانکا چوپڑا ٹریڈیشنل دیسی لُک میں نظر آرہی تھیں۔ اُنہوں نے لال رنگ کی ساڑی اور ماتھے پر لال رنگ کا سندور لگایا ہوا تھا جس میں وہ انتہائی خوبصورت لگ رہی تھیں۔واضح رہے کہ بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا اور امریکی گلوکار نک جونس نے ہندو اور عیسائی مذہب دونوں کے مطابق شادی کی رسمیں ادا کی تھیں۔ 

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *