پریمی جوڑے کا ایسا فیصلہ کہ پورا شہر اشکبار ہو گیا

فیصل آباد(ویب ڈیسک) فیصل آباد کے نواحی گاؤں چک نمبر 21گ ب میں لڑکے اور لڑکی نے محبت میں ناکامی پر جان لیوا چیز کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ خبروں کے مطابق عدنان اور مقدس دونوں چک نمبر 21گ ب کے رہائشی تھے اور ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے

تاہم دونوں کے گھر والے ان کی شادی پر رضامند نہ تھے اور مقدس کے والدین نے اس کا رشتہ کسی اور جگہ طے کر دیا تھا۔وقوعے کے اگلے روز مقدس کی بارات آنے والی تھی کہ مقدس اور عدنان دونوں نے کچھ کھا کر موت کو سینے سے لگا لیا ۔لڑکے لڑکی کی افسوسناک موت کی اطلاع ملنے پر پولیس گاؤں پہنچ گئی اور ان کی میتیں تحویل میں لے کر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیں۔ پولیس کے مطابق لڑکے لڑکی نے خطرناک چیز کھا کر موت کو سینے سے لگایا ۔ ایک ساتھ دو جنازے اٹھنے پر گاؤں کی فضا سوگوار ہو گئی۔ اور پورا شہر علاقہ افسردہ نظر آنے لگا ۔

Comments are closed.