پنجاب سے 180 اہم سیاستدانوں کی پیپلز پارٹی میں شمولیت

لاہور(ویب ڈیسک)پنجاب سے تعلق رکھنے والی 180 سے زائد سیاسی شخصیات نے پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا، لاہور میں بلاول بھٹو زرداری نے مختلف جماعتوں سے پی پی میں شمولیت کرنیوالی سیاسی شخصیات اور رہنماؤں سے ملاقات کی،ملاقات میں پی ٹی آئی،ن لیگ،جماعت اسلامی،ق لیگ، جے یوپی، مختلف برادریوں اور آزادحیثیت میں سیاست کرنے والی 180سے

زائد شخصیات شامل تھیں، جنہوں نے پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا،بلاول بھٹو زرداری نے شمولیت اختیارکرنے والی 180سے سیاسی شخصیات کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں جس گھرپرپی پی کاپرچم لہرایاگیا وہاں دوبارہ پی پی کا جھنڈا لہرائیں گے، جس نے کبھی جئے بھٹو کا نعرہ لگایا اس کو اپنے ساتھ ملائیں گے،چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ 70کی دہائی کی طرح آج بھی روٹی،کپڑا، مکان کانعرہ اتنا ہی معنی رکھتا اور ضروری ہے، پیپلزپارٹی کی بنیاد لاہورمیں رکھی گئی، ہمیں پنجاب کے دل کو جیتنا ہے،انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ماضی میں پنجاب کے عوام کوروزگار دیا، رہائشی سکیموں کے ذریعے شہریوں کو گھر دیے، آج بھی واحد جماعت پیپلزپارٹی ہی ہے جوپنجاب کے عوام کوروزگار دے سکتی ہے، ہماری کسی سے ذاتی لڑائی نہیں بلکہ اصل مسئلہ عوام کے بنیادی حقوق ہیں،بلاول بھٹونے کہاکہ پیپلزپارٹی حکومت کیلئے نہیں عوامی خدمت کیلئے سیاست کرتی ہے،جب پنجاب کی ہرتحصیل میں پہنچوں گا تومخالفین کو معلوم ہوجائے گا کہ پاکستان پیپلزپارٹی سیاسی طور پر کہاں موجود ہے اور پی پی کس طرح عوامی سیاست کرتی ہے۔ریں اثنا بلاول بھٹو زرداری سے پیپلز پارٹی سٹی گوجرانوالہ میاں ودود حسن ڈار نے بلاول ہاؤس لاہور میں ملاقات کی جس میں ملک کی سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے میاں ودود حسن ڈار کو سٹی گوجرانوالہ سمیت پنجاب بھر میں پیپلز پارٹی کی بحالی کے لیے کام کرنے پر مبارکباد دی اور خصوصا این اے 133کے ضمنی الیکشن میں یوسی 229 میں بہترین کارکردگی پر شاباش بھی دی بلاول بھٹو زرداری سے پارٹی کے لاہور کے صدر اسلم گل نے بلاول ہاؤس لاہورمیں ملاقات کی۔اسلم گل نے پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو این اے 133 کی ضمنی انتخاب میں کارکنان اور تنظیم کی کارکردگی سے آگاہ کیا۔بلاول بھٹو زرداری نے این اے 133 میں متحرک کردار پر جیالوں اور تنظیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ بہت کم وقت میں لاہور کے جیالوں نے این اے 133 کے ضمنی انتخابات میں بہت اچھی انتخابی مہم چلائی، پاکستان پیپلزپارٹی لاہور شہر کی ایک زندہ حقیقت ہے، ہم ہر محاذ پر سیاسی مخالفین کے خلاف سیاسی جدوجہد کریں گے، عوام کی مدد سے پاکستان پیپلزپارٹی اگلے انتخابات میں لاہور سمیت پورے پنجاب میں زبردست نتائج دے گی۔

Comments are closed.