پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کب ہونگے ؟

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مارچ میں پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کرانے جارہے ہیں ،نیا بلدیاتی قانون اگلے ہفتے پنجاب اسمبلی میں پیش ہوگا ،پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں قانون سازی ہماری بڑی سیاسی کامیابی ہے، اپوزیشن تھکے ہوئے پہلوانوں کا ٹولہ ہے ،

سایق چیف جسٹس ثاقب نثار کے دفاع سے متعلق رانا شمیم کے بیٹے الزام احمقانہ شگوفہ ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ مارچ میں پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کرانے جا رہے ہیں، وزیراعظم نے وزیراعلیٰ پنجاب اور صوبائی وزیر بلدیات کو ہدایات دے دیں ہیں، نیا بلدیاتی قانون اگلے ہفتے پنجاب اسمبلی میں پیش ہوگا، ضلع کی سطح پر اور میئر کا انتخاب براہ راست ہوگا، ولیج کونسل میں 13 افراد پر مشتمل پینل الیکشن لڑے گا۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں قانون سازی ہماری بڑی سیاسی کامیابی ہے، اپوزیشن تھکے ہوئے پہلوانوں کا ٹولہ اور بھان متی کا کنبہ ہے ،مضبوط اپوزیشن صرف نظریے کی بنیاد پر ہو سکتی ہے۔، تحریک انصاف نے 2013ءسے 2018ءتک حکومت کو ایک دن چین سے نہیں بیٹھنے دیاتھا، ہمارا لیڈر ایک تھا جس کا نام عمران خان ہے ، ا±سکے نظریے کے پیچھے سب کھڑے تھے، موجودہ اپوزیشن والوں کا کوئی لیڈر ہے نہ نظریہ ، کون اِن ساتھ کھڑا ہوگا؟۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ احسن اقبال نام نہاد پڑھے لکھے ہیں ، پڑھ لکھ کر بات کیا کریں، ن لیگی ایک ہفتے فوج کے خلاف دوسرے ہفتے عدلیہ کیخلاف ہوتے ہیں، تیسرے ہفتے اِن کو پھر تنقید کیلئے کوئی ادارہ چاہیے ہوتا ہے،اب نادرا کی باری ہے، نادرا کی ٹیکنالوجی کسی ایک شخص کے مرہون منت نہیں ،ووٹر لسٹوں کا تو معاملہ ہی ختم ہو چکا ہے ،جس کے پاس شناختی کارڈ ہے وہ ازخود ووٹر لسٹ میں رجسٹر ہے،ن لیگ نے 2017ءمیں جو انتخابی قانون پاس کرایا یہ اس میں ہے،ہر شخص کو عدلیہ کا دفاع کرنا چاہیے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ سایق چیف جسٹس ثاقب نثار کے دفاع سے متعلق رانا شمیم کے بیٹے الزام احمقانہ شگوفہ ہے اور یہ احمقانہ شگوفہ مسلم لیگ ن کے ایما پر چھوڑا گیا ، بات ثاقب نثار کی نہیں، پورے ادارے کو بدنام کیا گیا ہے، جب بھی مریم یا نواز شریف کی پیشی ہوتی ہے، ویڈیوز سکینڈل آجاتے ہیں،ہر وہ کام کیا جاتا ہے کہ میرٹ پر مقدمات کی شنوائی نہ ہو۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ ہم تو چاہتے ہیں نواز شریف واپس آئیں ، نواز شریف نے آکر پیسے دینے ہیں یا قید میں جانا ہے، ن لیگ نے میرے الیکشن میں دھاندلی کی تو الیکٹرانک ووٹنگ مشین( ای وی ایم) کاخیال آیا،بطوروزیر سائنس اینڈٹیکنالوجی ای وی ایم کو لانچ کیا۔