پنجاب میں سکولوں کے اوقات کار تبدیل کر دیے گئے

لاہور (ویب ڈیسک) پنجاب میں محکمہ اسکول ایجوکیشن نے موسم سرما کے پیشِِ نظر اسکولوں کے اوقات تبدیل کردیے۔ محکمہ اسکول ایجوکیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سنگل شفٹ اسکول پیر تا جمعرات اور ہفتہ صبح 8.30 سے دوپہر 1.30 تک کھلے رہیں گے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق نئے اوقات

کے تحت جمعے کو اسکول صبح 8.30 سے دوپہر 12.15 تک کھلے رہیں گے۔ دوسری جانب ڈبل شفٹ والے اسکول پیر تا جمعرات اور ہفتہ دوپہر 1.00 سے 4.30 تک جب کہ جمعے کو دوپہر 2 بجے سے سہ پہر 5 بجے تک کھلے رہیں گے۔ محکمہ اسکول ایجوکیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ نئے اوقات اگلے سال 31 مارچ تک نافذ رہیں گے۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *